Iqra Aziz

Add To collaction

27-Sep-2022-تحریری مقابلہ : " صبر "

" صبر "

از اقراء عزیز

کیا آپ نے کبھی اللہ کی رضا کے لیے صبر کیا؟
ہر وہ چیز جو ہمارے ساتھ پیش آتی ہے یہاں تک کہ ایسے واقعات جن کو ہم ذاتی تکلیفیں سمجھ سکتے ہیں یا قدرتی آفات۔ یہ سب اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں.  لہذا ، مصیبت اور پریشانی کے وقت ، اگر ہم مثبت پہلو دیکھیں تو ہمارے لئے اس میں کوئی نہ کوئی بہتری ضرور ہوتی ہے۔ بس ہمیں تھوڑا سا مثبت رخ دیکھنے کی ضرورت ہے۔ 
اپنی زندگی پر غور کریں، یقیناً آپ کو ایسے بے شمار مواقع ملیں گے جب اللہ نے آپ کی مدد کے لئیے آپ کا ہاتھ تھام لیا ہوگا۔
ہاں 'ہم اللہ کی نعمتوں کا کبھی حساب نہیں لگا سکتے۔ لیکن ہم ہر وقت، ہر حالت میں اس کا شکر ادا ضرور کرسکتے ہیں۔ اور یہی شکر ہمیں صبر کرنا سکھاتا ہے۔
اس دنیا میں ہمیں بہت سی مشکلات یا آزمائشیں اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے. لیکن ان سب پہ ہمیں محض اللہ کی رضا کے لئیے صبر کرنا چاہئیے. کیونکہ قرآن کریم میں اللہ کا فرمان ہے :
 " اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے. "
(سورة آل عمران - 146)
ہم میں سے بہت سے لوگ کوشش کرتے ہیں کہ جو ہمارے پاس نہیں ہے اسے حاصل کریں۔ جبکہ بہت سے دوسرے لوگ اپنی زندگی میں وہ کچھ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں. جو ہمارے پاس پہلے سے ہی موجود ہوتا ہے۔
لیکن کیا ہر چیز ہمیشہ کے لئے قائم رہے گی؟ 
نہیں ' کچھ بھی لامحدود نہیں ہے۔ ہر چیز فانی ہے۔ مگر یقیناً آپ کو اپنے کام کا حصہ جاری رکھنا ہوگا۔  اپنا محنتی حصہ' دعا مانگیں اور صبر کے ساتھ انتظار کریں اپنی دعاٶں کی قبولیت کا یا یہ سوچیں کہ اگر ہمیں وہ چیز نہیں ملتی جو ہم چاہتے ہیں تو ہمارے لئے اسی میں بہتری ہے. جو ہم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے۔ 
" حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : جب میں کسی مومن بندے کی محبوب چیز اس دنیا سے اٹھا لیتا ہوں پھر وہ ثواب کی نیت سے صبر کرے' تو اس کا بدلہ جنت ہی ہے۔ " ( صحیح بخاری  : جلد سوم : حدیث نمبر : 1346 )
لہٰذا جو لوگ صبر کی رسی تھام کر آگے بڑھتے ہیں۔ وہ دنیا اور آخرت میں ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں۔

   11
5 Comments

Asha Manhas

03-Oct-2022 01:50 PM

بہت خوبصورت🥰🥰

Reply

Anuradha

29-Sep-2022 11:51 AM

Bahut khoob❤️

Reply

Muskan Malik

29-Sep-2022 11:41 AM

بہت خوبصورت

Reply